امریکی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثہ، تین فوجی ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

US helicopter
امریکی ریاست منیسوٹا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے،ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر نے ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں تین گارڈمین  سوار تھے،ادھر منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم انہوں نے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق60 ایچ یو نامی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے منیسوٹا کے سینٹ کلاؤڈ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے 12 ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے سے متعلق خبر کو جھوٹ قرار دیا

منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ۔منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نے کہاکہ مینیسوٹا کے فوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔ منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر نے ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوار تھے۔

Related Posts