مقبوضہ وادی میں مودی کےغنڈوں کاراج،مزید3کشمیری شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج نے مزید3 کشمیریوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا، جس کے بعدرواں ماہ شہیدہونے والے کشمیریوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

کشمیری میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے،حالیہ واقعے میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جبکہ گزشتہ روز بھی 3 کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا،جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران بھارتی فوج نے 6 نہتے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارادیا ہے۔

بھارتی قابض افواج نے رواں ماہ اب تک جعلی کارروائیوں اور تلاشی کی آڑمیں 24 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جبکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن کے دوران مقبوضہ وادی میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکہ،4افرادجاں بحق، 15 زخمی

دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اوراقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں کی تحقیقات کروائیں۔

Related Posts