سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کےخلاف نازیبا مواد شیئر کرنے کا تنازع سوشل میڈیا سے نکل کر میدان میں آگیا۔ فریقین نے میدان میں آکر ایک دوسرے کو فائرنگ کا نشانہ بنالیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں آیا۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پشاور شہر کے تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں پیش آیا، واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، اسی طرح زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پشاور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس تنازع میں ملوث دیگر چار ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے سنگین صورت اختیار کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








