کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ، کراچی میں ایک ہی دن میں 3پولیس مقابلے ،4 ملزمان ہلاک ، 1 ملزم زخمی حالت میں پولیس کی گرفت میں آگیا۔
پہلا پولیس مقابلہ تھانہ سرسید کی حدود میں سدابہار بیکری کے قریب ہوا۔موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے ایک موٹر سائیکل کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔
موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان میں بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے اپنے دفاع میں ان پرجوابی فائرنگ کی ۔جس کےنتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
دوسرا مقابلہ سچل کے علاقے میں میں ہوا اس مبینہ مقابلے میں پی ایس سچل کے پولیس جوانوں نےمقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک کردیاڈاکوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
نارتھ کراچی سیکٹر11-Aکے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ڈاکوکی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے،ہلاک ہونے والے 30 سالہ ڈاکو کی شناخت تا حال نہ ہوسکی۔