لاہور میں فائرنگ کا واقعہ، بھائی کے ہاتھوں 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

داتا کی نگری میں فائرنگ کے باعث 30 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لاہور پولیس کے مطابق مبینہ طور پر مذکورہ شہری کی موت بھائی کے ہاتھوں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بھائی کی جان جانے کا یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے امین پارک میں پیش آیا جہاں تھانہ شفیق آباد کی حدود میں امتیاز نامی ایک شخص نے فائرنگ کی۔

لاہور پولیس کے مطابق امتیاز مقتول شہزاد کا بھائی ہے جس نے گھر کی چھت پر سوئے ہوئے بھائی کو جان بوجھ کر فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں ۔

پولیس شہزاد کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہزاد کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ واقعے کی تفتیش کیلئے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

 

Related Posts