ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ، 27 مریضوں کی حالت تشوشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 319 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.33فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار 417 ہوگئی جبکہ کورونا کے27 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 81 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3519 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 104ہےجبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Posts