پاکستان میں کورونا کے 36 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7 ہزار 750 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 36 مثبت نکلے۔
COVID-19 Statistics 7 May 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 7,750
Positive Cases: 36
Positivity %: 0.46%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 105— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 7, 2022
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.46 فیصد رہی۔ کورونا کے 105 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
دوسری جانب دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے، بل گیٹس نے اس حوالے سے خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








