خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

پاکستان : پشاورسمیت خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آج محسوس کیے گئے جھٹکوں سے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجکر بیالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی پینتیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم تم کے سلور اسپون کی مقبولیت کے پیچھے کیا راز ہے، جانئے

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 62 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

آج سے1 مہینہ قبل زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہری گھروں سے باہر نکلے اور محفوظ مقامات کا رُخ کر لیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts