کراچی، میمن گوٹھ سے موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، میمن گوٹھ سے موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار
کراچی، میمن گوٹھ سے موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی پولیس نے میمن گوٹھ کے علاقے سے موٹر سائیکل چھیننے، چوری اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا 4 رکنی ڈکیت گینگ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھینتا اور چوری کرتا تھا۔ چاروں ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث رہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور شہریوں سے چوری کی گئی یا چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایک خالی پلاٹ سے موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس بھی تحویل میں لیے گئے۔

ملزمان چھینا جھپٹی اور موٹر سائیکل کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے متعلق دیگر تھانوں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ملزمان میں غلام محمد، سہیل، غلام قادر اور ساجد مرزا شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ 

ملزمان ضلع ایسٹ کے مختلف علاقوں سے نشہ پورا کرنے کے غرض سے موٹرسائیکل چوری کرکے گرفتار ملزم وقار کو لاکر دیتے تھے،ملزمان موٹرسائیکلوں کے بدلے نشہ ہیروئن خریدتے تھے جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

Related Posts