کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر سیاسی فسادات کے سائے لہرانے لگے، پی ایس پی اور ایم کیوایم کے کارکنوں میں تصادم ، 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس لاعلم نکلی۔
کورنگی زمان ٹاؤن میں رات گئے جھنڈے لگانے پر ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنان میں جھگڑاہوگیا، واقعہ میں ڈنڈے اور پتھر لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردگیا ہے۔
سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی سخت کشیدگی پائی جارہی ہے تاہم پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باعث تصادم اور کشیدگی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
کراچی میں سیاسی کشیدگی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم گزشتہ دو سال سے پولیس اور رینجرزکے آپریشنز کی بدولت شہر میں امن قائم ہوچکا ہے۔
اب ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد شہر قائد میں پھر سے سیاسی فسادات کے سائے لہرانے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفیٰ کمال بھی پہلے ایم کیوایم کا حصہ تھے اور پی ایس پی کے زیادہ تر کارکنان کا تعلق بھی ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں سے ہے۔