بھارت میں ایک ساتھ 4 معروف مسلمان یوٹیوبر مارے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈیا ٹوڈے

بھارت میں ایک خوفناک کار حادثے میں چار معروف مسلمان یوٹیوبر مارے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں چار مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے یوٹیوبرز کے نام لکی چوہدری، سلمان، شاہ رخ اور شاہنواز بتائے گئے ہیں۔ نوجوان یوٹیوبر ’Round2World‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے جس میں ان کے سبسکرائبر کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبرز ایک سالگرہ کی تقریب سے گاڑی میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے جہاں اُن کے سامنے اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آگئی۔

حادثے کے فوراً بعد جائے وقوع پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور چاروں یوٹیوبرز کو سی ایچ سی گجرولا اسپتال لے جانے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے امروہہ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ یوٹیوبرز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان یوٹیوبرز کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts