اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاری ایکسپریس وے پر فائرنگ، ڈاکٹر بیربل جاں بحق

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

Related Posts