سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی 400روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 500 ہوگئی۔

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 743 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 1664 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر کی قدر میں مزید کمی، نئی قیمت 228 روپے ہوگئی

چاندی کی قیمت اپنی جگہ بر قرار ہے، اس میں کوئی رد بدل دیکھنے کو نہیں ملا، فی تولہ چاندی 1560 روپے ہے۔

Related Posts