پاکستان میں کورونا کے 471نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 471نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 471نئے کیسز رپورٹ، 20مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 20 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 76 ہزار 711افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 538شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار348 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ11 لاکھ 1ہزار 314 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.08فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 233ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے وائرس کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین نہیں لگواتی تو ملک کو کورونا کے خلاف جنگ میں کمزور دفاع کا سامنا رہے گا۔انہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ 

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور میں ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ سکردو، چارسدہ اور سرگودھا میں بھی اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

Related Posts