کورونا کے 48 نئے کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 686 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 48 میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اموات کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.02 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ متعدد مریضوں کو لایا جارہا ہے۔

Related Posts