اسلام آباد: پاکستان کے 48 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ رواں برس 2021ء پاکستان کیلئے معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے تقریباً نصف (48 فیصد) شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ 2021ء معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
پیغام میں گیلپ پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر کے صرف 25 فیصد لوگ اِس رائے سے اتفاق کرتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر پاکستانیوں کی خوش امیدی اور مستقبل سے بہتر توقعات دنیا بھر کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہیں۔
آن لائن سروے کے دوران پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آئندہ سال معاشی اعتبار سے کیسا ہوگا؟ کیا یہ معاشی خوشحالی یا مشکلات لائے گا؟ یا پھر حالات جوں کے توں رہیں گے؟
سروے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے 48 فیصد شہریوں نے یہ رائے دی کہ سال 2021ء معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، 30 فیصد شہریوں نے 2021ء کو معاشی مشکلات کا سال قرار دیا۔
پاکستان کے 12 فیصد عوام نے یہ رائے دی کہ سال 2021ء کے دوران گزشتہ برس کی طرح حالات جوں کے توں رہیں گے، نہ زیادہ خوشحالی آئے گی اور نہ ہی اقتصادی مشکلات کا سامنا ہوگا تاہم 10 فیصد شہریوں نے کسی واضح رائے کا اظہار نہیں کیا۔
یہی سوال جب عالمی سطح پر کیا گیا تو 25 فیصد لوگوں نے سن 2021ء کو خوشحالی جبکہ 46 فیصد نے معاشی بدحالی سے منسوب کیا ، 24 فیصد انسانوں نے کہا کہ حالات میں کوئی فرق پیدا نہیں ہوگا جبکہ 6 فیصد لوگوں نے کوئی رائے نہیں دی۔
Nearly half (48%) Pakistanis, well above the global average (25%), think that 2021 will be a year of economic prosperity: Gallup International’s Global Hope, Happiness and Economic Prosperity Index.
More at: https://t.co/BBJI8ua70a pic.twitter.com/CvXJofJ9D2
— Gallup Pakistan (@GallupPak) January 5, 2021
یہ بھی پڑھیں: 2020ء میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








