ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: جمعرات کو اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انتہائی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، میانوالی، پشاور، سوات، مردان سمیت پنجاب اور کے پی کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ افغانستان تھا۔

مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر زیر زمین تھی۔گزشتہ سال ستمبر میں بھی اسلام آباد اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی، رانا ثناء اللہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Posts