پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو دھر لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو دھر لیا گیا
پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو دھر لیا گیا

سرگودھا: پاک بھارت ٹاکرے کے دوران سرگودھا میں میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سرگودھا میں پاک بھارت کے میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے 24 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔

مزید پڑھیں:تم ایک حیرت انگیز انسان ہو، انوشکا کا کوہلی کے لئے پیغام

تاہم آخری اوور میں امپائر کی جانب سے دی جانے والی متنازع نو بال پر سوال اُٹھ گئے، کیونکہ وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، اگر نو بال نہیں ہوتی تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔

Related Posts