کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے منسلک 5 مبینہ دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سڑکوں پر ہم شکل کو دیکھ کر لیبیا قذافی زندہ باد سے گونج اٹھا
خواتین کی شناحت فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اور فائزہ کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








