ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان: درگاہ سخی سرور پر 40 سے زائد زائرین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایئرپورٹ کے قریب نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری۔

حادثے میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ 15 افراد کو بچالیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

Related Posts