کراچی: شہر قائد میں بارش کے بعد ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے، چاکیواڑہ سے لاش ملی، سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب ایک شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
بارش کے باعث ناظم آباد اے او کلینک کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 45سالہ انیلا زوجہ اسلم جاں بحق جبکہ اسکا شوہر50سالہ اسلم ولد نثار زخمی ہوگیا۔ میاں بیوی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر گلشن معمار بنگالی موڑ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ نوجوان محمد عرفان ولد محمد حسین جاں بحق ہوگیا ،لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال سے ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اورنگی میں گھر کی چھت گر نے سے ماں اور 3بچے جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








