موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک، ہزاروں محصور

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آسٹریلین میڈیا)

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ قدرتی آفت میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور تقریباً 50,000 افراد اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

سیلاب سے تقریباً 10,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ ریاستی ایمرجنسی سروسز نے 768 افراد کو ریسکیو کیا ہے، جن میں سے بیشتر میڈ نارتھ کوسٹ کے علاقے سے ہیں۔

موسلادھار بارشوں کے عاث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

حکام نے ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم اینتھونی البانی نے اس قدرتی آفت کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیلابی صورتحال کی شدت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، جو مستقبل میں مزید قدرتی آفات کا سبب بن سکتی ہے۔

Related Posts