بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے نزدیک کار اور ٹرک کا تصادم، 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے نزدیک کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک کے حادثے میں 5 افراد کی قیمتی جانیں چلی گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر تفتیش جاری ہے۔   

یہ بھی پڑھیں: تربیتی پرواز کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

Related Posts