نئی دہلی: بھارت میں پنچایت کے حکم پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو پانچ مرتبہ ’اٹھک بیٹھک‘ کی سزا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہورہی ہے جس میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ’اٹھک بیٹھک‘ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
उसने 6 साल की बच्ची को अपनी हवस का शिकार बनाया। लेकिन पंचायत के पांचों के रजिस्टर में इस अपराध की सजा है… केवल 5 बार उठक-बैठक।
मामला बिहार नवादा जिले के कन्नौज गांव का है। #Bihar pic.twitter.com/6FYRRIHEt8
— Devanshu Mani tiwari ???????? (@devanshu_mani) November 25, 2022
بہار ریاست کے ضلع نواڈا کے ایک گاؤں میں پنچایت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کوپانچ بار ’ اٹھک بیٹھک‘ کی سزا سنائی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچی کو چاکلیٹ دینے کا لالچ دے کر ایک پولٹری فارم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کردی
جس کے بعد لوگوں نے اُس شخص کو پکڑ کر پنچایت کے سامنے پیش کیا۔ پنچایت میں شامل گاؤں کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا لیکن بچی کو غیر متعلقہ جگہ پر ساتھ لے جانے پر صرف پانچ مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا سنا دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین پنچایت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا رہے ہیں اور کچھ نے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








