وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 50 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) دشمن کے 50 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کے تکبر خاک میں ملادیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے بزدل بھارت نے تاریکی ہے پاکستان پر حملہ کیا اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی مگر ان غرور خاک میں مل چکا ہے۔
عطا تارڑ نے بھارت سولین آباد کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سویلینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور مؤثر جواب دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ڈرون حملے شروع کیے تو ہم نے ان کے 25 سے زائد ڈرونز مار گرائے جبکہ کچھ کو جام کردیا اور کچھ ایئر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا مگر ہم نے چائے کی اسے ہوم ڈلیوری کی ہے ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








