سابق میئرکراچی کے گھر سے 5کروڑ چوری، سابق پولیس افسر، بہو اور بیٹا گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی نہ ہوسکی، بلدیاتی نظام کی مدت اور وسیم اختر کی میئرشپ ختم
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی نہ ہوسکی، بلدیاتی نظام کی مدت اور وسیم اختر کی میئرشپ ختم

کراچی: پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما و سابق میئر وسیم اختر کے گھر سے 5 کروڑ کی خطیر رقم کی چوری پر سابق پولیس افسر، بہو اور بیٹے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوری سابق میئر وسیم اختر کے گھر واقع ڈیفنس فیز 6 میں 9 مارچ کو ہوئی۔ متحدہ رہنما وسیم اختر کی جانب سے واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملتان کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتا ہوگئے

مقدمے کے متن کے مطابق سابق میئر اور اہلِ خانہ  گھر سے 5 کروڑ سے زائد چوری کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم متحدہ رہنما وسیم اختر کی ساس درِ شہوار گھر پر موجود تھیں۔

متحدہ رہنما وسیم اختر کی ساس درِ شہوار نے ڈرائیور طفیل کو چوری سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ملازم دنیش سامان سمیت گھر سے غائب ہوگیا ہے، جس پر ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر کے بنگلے سے 34 تولہ سونے کی 18 چوڑیاں اور 2 ٹاپس غائب ہوئے۔ ڈائمنڈ کی 3 انگوٹھیاں اور سیٹ چوری ہوا۔ ایک انگوٹھی کی مالیت 60 لاکھ روپے تھی۔

ملزمان جاتے جاتے ایک پرس سے 1لاکھ روپے نقدی بھی لے اڑے۔ تفتیشی ٹیم چوری کیے گئے مال کی برآمدگی کیلئے خفیہ اطلاع پر اندرونِ سندھ پہنچ گئی، تاہم ملزمان چوری شدہ سونا فروخت کرچکے تھے۔

پولیس کو پتہ چل گیا کہ ملزمان نے سونا بیچنے کے بعد گاڑی خریدی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے چوری میں گرفتار سابق پولیس افسر عطاء اللہ، بیٹے اور بہو نمرا کو گرفتار کیا ہے۔

Related Posts