اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 52 نے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 554 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 621 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔
COVID-19 Statistics 22 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 10,053
Positive Cases: 52
Positivity %: 0.52%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 41— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 22, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 53 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.52 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار 893 ہوگئی جبکہ کورونا کے 41 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
سندھ بھر میں طبی عملے کا مسلسل پانچویں روز احتجاج، اوپی ڈی بند، آپریشن ملتوی
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 375 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔
بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار بتاتے ہیں کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








