معروف اداکار ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے ٹی وی سیریل جنٹل مین نے کروڑوں بار دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اسی دوران ہمایوں سعید کی 53ویں سالگرہ پر جنٹل مین کے ہیرو کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مختلف پیغامات میں ہمایوں سعید کے مداح جنٹل مین کے ہیرو کو الگ الگ انداز سے خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، اس دوران ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کی ہٹ جوڑی کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
مئی 2024 میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے انگریز لڑکیوں سے پاکستانی لڑکیاں بہتر لگتی ہیں۔ شادی کو 25سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن اولاد نہیں ہے۔ یہ اللہ کی مرضی ہے۔ میرے ایڈنچر الگ قسم کے ہوتے ہیں، لیکن اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ کہتے ہیں کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میری کامیابی کے پیچھے کئی عورتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے بیوی ثمینہ کے علاوہ اداکارہ نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید کے نام لیے۔ پہلے اسکینڈلز کو مذاق میں لیتا تھا، لیکن اب برا لگتا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید کی 53ویں سالگرہ کے موقعے پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے نام سے ٹرینڈ کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے ہیں جن میں ان کے ویڈیو کلپس اور تعریفی تبصرے وغیرہ شامل ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
Happy birthday to the ultimate superstar! @iamhumayunsaeed ????#Humayunsaeed pic.twitter.com/GUiBPJYS59
— ريا (@Get_lostttttttt) July 26, 2024
Happy Birthday to Pakistan’s Most beloved Superstar and legend himself #HumayunSaeed @iamhumayunsaeed
From all #Munnabhai and #MunZar fans #Gentleman pic.twitter.com/tze2whInmw— Drashti Desai (@drashtidesaiii) July 26, 2024
My most fav still to resemble Bin Roye n Gentleman.
Maaje ki baat yeh hain ki dono hi mera fav hain.
Happiest Birthday Mayun sir.@iamhumayunsaeed
। #YumnaZaidi। #HumayunSaeed। #Gentleman। #MahiraKhan। pic.twitter.com/hjb2n9yktt— Mushk (@pseudonymYZ) July 27, 2024
Happy birthday to the most humble and handsome actor #Humayunsaeed ❤️???????????? pic.twitter.com/AdehSBPMMV
— changedtoreality (@realityhurts32) July 26, 2024
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








