اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم کورونا کے 46مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 457افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 621 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔
بھارت میں کورونا کے 3ہزار 375نئے کیسز رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 9 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.57فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ ہوگئی جبکہ کورونا کے46 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 20 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,447
Positive Cases: 54
Positivity %: 0.57%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 46— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 20, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار375نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔
بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار بتاتے ہیں کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








