کوئٹہ میں دہشت گردی، سمنگلی روڈ پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ میں دہشت گردی، سمنگلی روڈ پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی
کوئٹہ میں دہشت گردی، سمنگلی روڈ پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی شروع ہو گئی، دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر پیش آیا جہاں دستی بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر  ایک ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

سیکورٹی فورسز گزشتہ ماہ  واقعے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتالوں میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ،4 افراد زخمی

Related Posts