حکومت نے جنوری 2025 سے بینظیر تعلیمی وظائف کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس اسکیم سے تقریباً 60 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے، رقم ان ماؤں کو ادا کی جائے گی جن کے بچے نرسری سے 12ویں جماعت تک اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
حکومت نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔فنڈ میں اضافے کے بعد لڑکے طالب علم کو 2500 روپے ادا کیے جائیں گے جبکہ لڑکی کے والدین کو 2000 روپے ادا کیے جائیں گے۔
سیکنڈری لیول کی طالبات کو 3500 روپے ملیں گے جبکہ لڑکوں کو 3000 روپے وظیفہ ملے گا۔ہائی اسکول کے لڑکوں کو 3500 روپے بطور وظیفہ ملے گا جبکہ لڑکیوں کو 4000 روپے ملیں گے۔
ان طلباء کے والدین کو 3000 روپے کی اضافی رقم ادا کی جائے گی جن کے بچے پرائمری سطح کی تعلیم مکمل کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








