مسجد نبویﷺ واقعے پر 6 پاکستانیوں کو سزا، مریم نواز کابیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سعودی عدالت نے مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اس حوالے سے رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشائاللّہ!‘

واضح رہے کہ سعودی عدالت کی جانب سے 3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ 3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی ایمانداری کا پول کھل گیا، کیس انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

ذرائع کے مطابق سعود ی عرب میں مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts