کراچی :شہرقائد میں فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دوبھائیوں سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔
گلشن معمار احسن آبادکے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت محمد اعجاز اوراعجاز ملک کے نام سے ہوئی۔
ادھرپیر آباد کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22سالہ حسین خان ولد عبدالباری کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ محمد اسلم زخمی ہوگیاجس کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں سکھن کے علاقے بھینس کالونی گلی نمبر 6میں فائرنگ کے واقعے میں 56سالہ مسعود ولد محمد داؤد اسکا بھائی 35سالہ محمد زوہیرزخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے گھر کے اندر پیش آیا ہے ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔