روہڑی میں محرم کے جلوس میں دم گھٹنے سے 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

روہڑی میں محرم کے جلوس میں دم گھٹنے سے 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی
روہڑی میں محرم کے جلوس میں دم گھٹنے سے 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: دریائے سندھ کے کنارے پر واقع شہر روہڑی میں 9 محرم کے جلوس میں دم گھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ تعزئیے کو کاندھا دینے کی کوشش میں متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کیئ شہادت کی یاد میں روہڑی سے امام بارگاہ شاہِ عراق سے قدیمی نوڈھالی کربلا کا تعزیہ برآمد ہوا  جسے کاندھا دینے والے 6 عزادار دم گھٹنے سے انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول سے  مسلح افراد کی لوٹ مار

صبح کے وقت تعزیہ برآمد ہونے کے موقعے پر عزاداروں کی بڑی تعداد کاندھا دینے کی کوشش میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں تھی تاہم اس دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث 6عزادار بے ہوش ہوگئے۔

روہڑی میں نمی کا تناسب 80فیصد سے زائد ہونے کے باعث حبس میں اضافہ ہوا۔ بے ہوشی کے عالم میں تمام عزادار ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت حسن علی، منصور اور دل شیر کے ناموں سے ہوئی۔

زخمی ہونے والے متعدد عزاداروں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عزادار ضریحِ اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے روہڑی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

Related Posts