شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

Image

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

Related Posts