جاپان میں 3.7 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

جاپان میں 7۔3 شدت کا زلزلہ، کئی علاقوں کی بجلی معطل
جاپان میں 7۔3 شدت کا زلزلہ، کئی علاقوں کی بجلی معطل

ٹوکیو: جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے کئی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ کئی علاقوں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات مشرقی جاپان میں 7.3 شدت کے ایک طاقتور زلزلے نے دارالحکومت ٹوکیو کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے قریب سمندر میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 94 افراد ذخمی ہوگئے۔

مزید برآں ساحل کے کچھ حصوں کے لیے ایک میٹر کی سونامی لہروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان بحر الکاہل کے “رنگ آف فائر” میں واقع ہے، جو کہ شدید زلزلہ کی سرگرمی کا ایک علاقہ ہے۔ ملک باقاعدگی سے زلزلوں کی زد میں رہتا ہے اور تعمیراتی ضوابط سخت ہیں جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ عمارتیں زوردار جھٹکوں کو برداشت کر سکیں۔

Related Posts