خطیر رقم برآمد، کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے 7 خطرناک ملزمان دھر لئے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملزمان مشہور کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرتے اور فراڈ کرکے فرار ہو جاتے تھے، فوٹو ڈان

لاہور میں پولیس نے مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے 7 فراڈیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان سے لاہور کی تاریخ کی سب سے زیادہ تقریباً 24 کروڑ روپے نقدی اور 18 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

فراڈیوں کا طریق واردات کیا تھا؟

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملزمان کے طریق واردات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملزمان مشہور کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرتے اور فراڈ کرکے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس میں ملزمان کی جانب سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Related Posts