کراچی میں 7 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج ، 4 مشکوک افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں 7 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج ، 4 مشکوک افراد گرفتار
کراچی میں 7 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج ، 4 مشکوک افراد گرفتار

کراچی : پولیس نے قائد آباد میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کا مقدمہ قائد آباد پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ مقتولہ کے والد مقبول احمد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بیٹی 15 نومبر کو میرے چھوٹے بھائی کے گھر رہنے گئی تھی، دوسرے دن بھائی کے بچوں کے ہمراہ مدرسے گئی تو واپس نہ لوٹی۔

والد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز10بجے گمشدگی رپورٹ کیلئے تھانے پہنچا تو بھائی کی کال آئی ، بھائی نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش مسلم آباد میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، 7 گرفتار

دوسری جانب قائد آباد پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مشکوک افراد سے بچی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

جائے وقوعہ سے فرانزک کرائم ٹیم اور تفتیشی حکام نے شواہد جمع کرلئے جبکہ جائے وقوعہ اوراطراف کے علاقوں کی جیوفینسگ کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچی کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت منیبہ عمر کے نام سے ہوئی تھی۔

 

Related Posts