اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے معاشی ٹیم کے بڑے بڑے عہدیداروں کو ہٹا کر نئے عہدیدار متعین کرکے دیکھ لیا، ملک کے 70فیصد عوام کی رائے کے مطابق ملکی معیشت کی سمت درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی رائے پر مبنی نئے سروے کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔پلس کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی نے معاشی سمت غلط ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
حکومت کی پیٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی تیاریاں
پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق 70 فیصد عوام نے ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاشی سمت کو غلط قرار دے دیا۔
دوسری جانب 4 فیصد شہریوں نے اپنی رائے ظاہر نہیں کی اور 26 فیصد کا کہنا تھا کہ معاشی سمت درست ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان کے 69 فیصد شہری ملک کی مجموعی جبکہ 66 فیصد سیاسی سمت پر بھی معترض تھے۔ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی سمت کو درست قرار دیا۔
دلچسپ طور پر 2022 میں 50 فیصد پاکستانیوں نے حالات کی بہتری کیلئے خوش امیدی کا اظہار کیا۔ 19 فیصد کا کہنا تھا کہ ملکی حالات مزید خرابی کی طرف جاسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








