افغانستان میں داعش کے 700 جنگجو اور ان کے خاندان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ISIS new leader
دہشتگرد تنظیم داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کونیاسربراہ مقررکردیا

کابل : افغان حکومت نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا گیاہے۔

گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159 بچے شامل ہیں۔ان میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد متوقع

سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔افغان عہدیدارنے مزید بتایا کہ گرفتارعسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں داعش کو امریکی ، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔

Related Posts