75ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب آن لائن کب اور کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

75ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب آن لائن کب اور کہاں دیکھی جاسکتی ہے؟

ایمی ایوارڈز کی 75ویں سالانہ تقریب جو 2023 میں منعقد ہونا تھی، ہالی ووڈ میں ہڑتال سمیت دیگر وجوہات کے باعث تعطل کا شکار ہوئی اور اب 2024 میں منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایمی ایوارڈز کی تقریب مختلف وجوہات کے باعث کم و بیش 4 ماہ تک تعطل کا شکار رہی ، تاہم اب یہ مسائل حل کر لیے گئے ہیں جبکہ تقریب لاس اینجلس میں مارٹن لوتھر کنگ جونیر ہالیڈے کے موقعے پر ہوگی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNjgyNDAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE2ODI0MCAtINin24zZhduMINin24zZiNin2LHaiNiyIDIwMjMg2qnbjCDZhtin2YXYstiv2q/bjNmI2rog2YXbjNq6INmG24zZuSDZgdmE2qnYsyDaqdinINix2KfYrCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNjgyNDEsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMDcvVW50aXRsZWQtMi1SZWNvdmVyZWQtNzY4eDQyMi0xLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9uM2YXbjCDYp9uM2YjYp9ix2ojYsiAyMDIzINqp24wg2YbYp9mF2LLYr9qv24zZiNq6INmF24zauiDZhtuM2bkg2YHZhNqp2LMg2qnYpyDYsdin2KwiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KjbjNmGINin2YTYp9mC2YjYp9mF24wg2KfbjNmF24wg2KfbjNmI2KfYsdqIIDIwMjMg2qnbjCDZhtin2YXYstiv2q/bjNmI2rog2qnYpyDYp9i52YTYp9mGINqp2LHYr9uM2Kcg2q/bjNinINuB25Ig2KzYsyDZhduM2rog2YbbjNm5INmB2YTaqdizINqp2Kcg2LHYp9isINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

تقریب کب نشر ہوگی؟

 تقریب کی میزبانی انتھونی اینڈرسن کریں گے جو فاکس ٹی وی پر 8 بجے رات کو لائیو نشر کی جائے گی جبکہ اگلے ہی روز ہولو کے پلیٹ فارم پر اسٹریم بھی کی جائے گی۔

نامزدگیاں

ایچ بی او کا کہنا ہے کہ سکسیشن کی 27، دی لاسٹ آف اَس کی 24 جبکہ دی وائٹ لوٹس کی 23 نامزدگیاں ہیں جس سے ان ایوارڈز میں جیتنے والوں کے ناموں کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔

پچھترویں سالگرہ

اپنی 75ویں سالگرہ منانے کیلئے ٹیلی ویژن اکیڈمی نے 75 مؤثر ترین ٹی وی لمحات کی ویڈیو تیار کی ہے جس میں مون لینڈنگ اور دیگر شوز کے مشہور سین شامل کیے گئے ہیں۔

نیٹ فلکس کا راج

گزشتہ برس ایمی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ناقدین کی جانب سے نیٹ فلکس کے مواد کو اچھی پذیرائی ملی جبکہ نیٹ فلکس ایمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں میں سب سے آگے رہا۔ 

Related Posts