ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے
ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان دُنیا کے نقشے پر 14 اگست 1947 پر نیا اسلامی ملک بن کر ابھرا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام شہروں میں 75واں یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

یومِ آزادی کے موقعے پرشاندار آتش بازی کا مظاہرہ اور گلی گلی، شہر شہرا چراغاں ہو رہا ہے۔ نوجوان، بچے اور بوڑھے سبز ہلالی پرچم لے کر گلی محلوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔ وطن سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

گلیوں، شاہراہوں اور سرکاری عمارات کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ کراچی میں یومِ آزادی کے موقعے پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی سمیت دیگر مقامات پر بھرپور جشن منایا گیا۔

کراچی میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ لاہور میں بھی ہر طرف جشنِ آزادی کے رنگ بکھر گئے۔ دن کا آغاز لاہور کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ لبرٹی چوک میں چراغاں ہوا۔

جشنِ آزادی کے موقعے پر روشنیوں سے بھرپور لائٹ شو سے سیکڑوں شہری محظوظ ہوئے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں جشن کی مرکزی تقریب، قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی جشنِ آزادی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف

Related Posts