کراچی میں فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس پر کشتی مالکان احتجاج کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر آج قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے میں فائر ٹینڈرز کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم جو 8 لانچیں جلیں، ان کے مالکان احتجاج میں مصروف ہیں۔ بوٹس مالکان نے آگ بجھانے میں تاخیر کے الزامات عائد کیے ہیں۔
کولنگ کا عمل مزید چند گھنٹوں تک جاری رہے گا، کروڑوں روپے مالیت کی 8 لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ آگ گزشتہ شب لگی جس پر 7 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ فائر ٹینڈرز نے آگ کو جلد بجھانے کی بھرپور کوشش کی تاہم پانی دستیاب نہ تھا۔
پانی کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو آپریشن 1 سے ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا اور آگ پر بر وقت قابو نہ پایا جاسکاجس کے باعث آگ نے 8 کشتیاں لپیٹ میں لے کر مکمل طور پر جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: شارعِ فیصل پر ہل پارک کے قریب عمارت میں آتشزدگی،سامان جل گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








