کراچی : بلدیہ وسطی میں 4 روز میں مختلف مقامات پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر وسطی کی 8 کھلی کچہریوں کا انعقاد،عوام کی شکایت پر فوری احکامات جاری کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر پبلک پرائیویٹ بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ایک بہتر ضلع کی صورت دینے کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک میں بہتری اور مضبوطی لانے کے لئے ضلع وسطی میں گزشتہ 4 روز میں مختلف یونین کمیٹیوں میں آٹھ کھلی کچہریاں منعقد کی گئی۔
کھلی کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کے نمائندے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی امتیاز ابڑو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سمیرا حسین اور متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر عوام سے ان کے مسائل دریافت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع وسطی کی عوام ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کے اس مثبت اقدام پر نہ صرف خوش نظر آرہے ہیں بلکہ سرکاری مشینری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مختلف برادریوں نے اپنے اپنے نمائندوں کو بلدیاتی خدمات میں تعاون کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ بلدیاتی افسران عوام کی شکایات پر متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے اپنے منصب سنبھالتے ہی پبلک پرائیویٹ اشتراک کو سب سے زیادہ ترجیح دی انکے خیال میں عوام کے تعاون کے بغیر بلدیاتی ادارے اور سرکاری مشینری خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دے سکتے۔