شہر اقتدار میں 8سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر اقتدار میں 8سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل
شہر اقتدار میں 8سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

شہر اقتدار میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد 8 سال کی بچی کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو گیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد اصل مجرم تک پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:عرب امارات کا سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد دینے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کی نگرانی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کر رہے ہیں۔

Related Posts