مردان: 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ملزم نے اعتراف بھی جرم کرلیا ہے۔
30 سالہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں اور بچی کا پڑوسی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 8 سالہ بچی جمعرات کو دکان سے ٹافیاں اور صابن لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی۔
دوسرے دن بچی کی نالی سے بوری بند لاش ملی تھی۔دکاندار نے بوری خریدنے والے ملزم کی نشاندہی کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیاملزم اختر حسین نے اقبال جرم کرلیا ہے، ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے دو شادیاں بھی کررکھی ہیں۔