کراچی: سائٹ ایریا میٹروول یو بی ایل بینک کے گیٹ کے نزدیک 80 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جبکہ ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میٹروول یو بی ایل بینک کے گیٹ کے سامنے 80 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات مشکوک لگتی ہے، پیٹرول پمپ کا عملہ واردات میں ملوث لگتا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ پمپ کا عملہ سیکورٹی گارڈ کے بغیر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر نکلا،جس کے باعث شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔
عملے کے مطابق بینک کے باہر دو ملزمان آئے اوربیگ چھین کر فرار ہوگئے، بینک کے گارڈ نے فائر کرنے کی کوشش کی مگر اسلحہ نہیں چل پایا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کے اندر فائرنگ کا پراسرار واقعہ، نوجوان قتل
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا ہے کہ پمپ کے عملے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








