آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان پربہت زیادہ خوشی ہے، شین وارن

تازہ ترین

تازہ ترین

آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان پربہت زیادہ خوشی ہے، شین واران
آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان پربہت زیادہ خوشی ہے، شین واران

سڈنی:سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔

شین وارن نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی خبر زبردست ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل کو خوب انجوائے کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس پر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

1998ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

Related Posts