ڈرائیور نے رقم کی اطلاع دی، پہلوان گوٹھ جاکر بٹوارہ کیا، کیش وین ڈکیتی کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

تازہ ترین

تازہ ترین

cash van robbery case

ذوالفقار نے وین ڈرائیور کو سیکورٹی کمپنی میں بھرتی کروایا اور کئی روز تک کیش وین کا پیچھا کیا،حسین شاہ کے بتانے پر ملزمان نے بینک کی گاڑی سے پیسہ ہائی روف میں ڈالا اور پہلوان گوٹھ لے جا کر بٹوارہ کیا۔

یہ انکشافات کراچی کی وال اسٹریٹ پر9اگست کوکیش وین سے20 کروڑسےزائد رقم چوری کرنے کی واردات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفتیش کے دوران سامنے آئے۔

ماسٹر مائنڈ
واردات کا ماسٹر مائنڈ ملزم ذوالفقار نامی شخص تھا،جو4کروڑ 30 لاکھ روپے حصے میں لیکر روپوش ہے۔مفرور ملزم ذوالفقار نے ہی وین ڈرائیو رحسین شاہ کو سیکورٹی کمپنی میں بھرتی کرایا ۔ رقم چوری کرنے کے لئے ملزموں کی ہائی روف وین کئی روز تک کیش وین کے تعاقب میں چلتی رہی تھی۔

واردات اور رقم کا بٹوارہ
واردات کے روز ملزم حسین شاہ نے بھاری رقم دیکھ کر ساتھیوں کو مس کال کرکے سگنل دیا۔ رقم سے بھری 7بڑی پیٹیاں اٹھاکر پہلوان گوٹھ منتقل کی گئیں۔ہائی روف وین ملزم ذوالفقار کے کزن کے گھر لے جائی گئی اور رقم کا بٹوارہ کیا گیا۔

ملزم حنیف اللہ کے حصے میں 3کروڑ 50لاکھ آئے ۔ سلمان اور امین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ ملے۔چوری شدہ رقم سے 80لاکھ روپے ملزم عابد کو ملے۔ وین ڈرائیور حسین شاہ کے حصے میں 5کروڑ 80 لاکھ روپے آئے۔

برآمد ہونیوالی رقم
پولیس نے 10ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 78 لاکھ 59 ہزار 2 سو برآمد کرلئے۔ ملزم گل مجید سے 81 لاکھ 71 ہزار اور ایک سیٹ طلائی زیوارات برآمد کئے گئے۔

پولیس نے ملزم سید نور اللہ سے 13 لاکھ 20 ہزار برآمد کیئے۔ ملزم سیف اللہ سے 1 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 2 سو برآمد ہوئے۔

ملزم نیاز بادشاہ سے 1 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار برآمد کئے گئے۔ ملزم سلمان سے 40 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ملزم گل حسن سے 1 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار برآمد ہوئے۔ دیگر ملزمان سے بھی لاکھوں روپے برآمد کئے گئے۔

واردات میں 20 کروڑ 50لاکھ روپے لوٹے گئے پولیس صرف 3کروڑ 78لاکھ روپے برآمد کرسکی۔ بقیہ رقم 16کروڑ روپے سے زائد تاحال نہ پتہ چل سکا۔

مزید پڑھیں:

آئی آئی چندریگرروڈ سے کروڑوں کی کیش وین لیکر بھاگنے والا ملزم گرفتار

نجی بینک سے 20کروڑ لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے دھر لئے گئے

شہر قائد میں بینک کا لاکر توڑ کر ڈھائی سو تولہ سونا چرالیا گیا

زیورات غبن کیس،بینک ملازمین جعلساز خاتون سے قیمتی تحائف بھی لیتے رہے

Related Posts