ملک کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ میں نے کاروبار اور شوبز میں جو اہداف طے کیے تھے، وہ حاصل کر لیے ہیں، اب جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کومل عزیز خان نے کہا کہ سب لوگوں کے والدین انہیں شادی کرکے بچے پیدا کرنے کا درس دیتے ہیں اور میرے والدین نے بھی مجھے یہی نصیحت کرڈالی ہے۔
کومل عزیز خان کی دوستوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاوری ٹرینڈ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں، کومل عزیز خان
معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا کہ جب کوئی اچھا لڑکا مل گیا تو ضرور شادی کروں گی اور رواں برس ہی میرا شادی کا منصوبہ ہے کیونکہ مجھے طے شدہ اہداف مل گئے ہیں۔
اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا کہ مجھے اپنا کاروبار کرنا تھا اور اداکاری کو کچھ بہتر کرنا تھا، وہ مقاصد حاصل ہوگئے جبکہ میری شادی انڈسٹری کے باہر کسی سے ہوگی۔
ایکٹنگ کو اپنی زندگی کا سب سے چھوٹا حصہ قرار دیتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ مجھے زیادہ دلچسپی کاروبار میں ہے، اور کسی ایسے شخص کو ترجیح دوں گی جو اس سے اتفاق رکھے۔
شریکِ حیات کے متعلق کومل عزیز خان نے کہا کہ میں کسی ایسے شخص کو شادی کیلئے پسند کرنے کو ترجیح دینا چاہوں گی جو کاروباری معاملات میں مجھ سے ہم آہنگی رکھتا ہو۔
ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز خان نے کہا کہ میرے خاندان میں سوائے گیسٹ ہاؤس میں نظر آنے والے اداکار خالد حفیظ کے، کسی بھی شخص نے شوبز میں کام نہیں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








